the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کو اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں اس کے کیمپس کے لئے یوگی حکومت جلد ہی زمین فراہم کر سکتی ہے۔ یونیورسیٹی کے چانسلر ظفر سریش والا نے گزشتہ ہفتہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر یونیورسیٹی کے کیمپس کے لئے زمین کی مانگ کی تھی جس کا وزیر اعلیٰ نے مثبت جواب دیا تھا۔ سریش والا کو وزیر اعظم نریندر مودی کا کٹر حامی سمجھا جاتا ہے۔ سریش والا کو انیس سو اٹھانوے میں اردو کے فروغ کے لئے قائم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کا چانسلر بنایا گیا تھا۔

سریش والا نے ہمارے ساتھ میڈیا کو



بتایا کہ آدتیہ ناتھ کے ساتھ ملاقات میں دیگر مسائل کے علاوہ مدارس کی تجدیدکاری اور اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کو مضبوط کئے جانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اترپردیش میں سرکاری امداد یافتہ اڑتالیس ہزار مدارس ہیں، تاہم سابقہ حکومتوں کی جانب سے متعدد بارکی گئی کوششوں کے باوجود زمینی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اب چونکہ وزیر اعلیٰ اپنی مسلم مخالف شبیہ کو ایک ایسے منتظم کار میں بدلنے کے لئے کوشاں ہیں جو سب کے لئے کام کرتا ہو، یونیورسیٹی کے لئے زمین کی فراہمی سے متعلق ان کے اس اقدام سے ان کی شبیہ بہتر ہو سکتی ہے اور مسلمانوں میں اس کا ایک اچھا پیغام جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.